لکی مروت: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت حادثے سے بال بال بچ گئے۔
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان سے اسلام آباد کیلئے سفر کر رہے تھے کہ ایم 14 موٹر وے پر گاڑی کے 2 ٹائر پھٹ گئے۔
تاہم حادثے میں پی ٹی آئی رہنما اور ان کے ساتھی معجزاتی طور پر محفوظ رہے اور وہ دوسری گاڑی میں سوار ہو کر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔