علی امین گنڈا پور کی 9 مئی حملوں سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور

Published On 15 May,2024 05:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 9 مئی حملوں سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

علی امین گنڈا پور کی سول لائنز میں درج مقدمہ میں ضمانت پر سماعت کل صبح تک ملتوی کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف 12 مقدمات میں ضمانت کی دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، درخواست ضمانتوں کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، علی امین گنڈا پور کو کل حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے 10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔