ہنگو: کار اور ٹرک میں تصادم، دو خواتین جاں بحق

Published On 19 May,2024 06:01 pm

ہنگو: (دنیا نیوز) تیزرفتار کار اور ٹرک میں تصادم سے دو خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ ہنگو بائی پاس پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثے میں کار میں سوار دو خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین آپس میں بہنیں تھیں، زخمی ہونیوالے ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔