اگر ہم نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں: علیمہ خان

Published On 21 May,2024 10:15 am

لاہور: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے یہ جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم کئی ماہ سے عدالت آ رہے ہیں ادھر جج ہی نہیں، ہائیکورٹ سے کہتی ہوں کہ یہ تماشا بند کرا دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے یہ جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں، اگر ہم پر یہ ثابت نہیں تو ہمیں چھوڑ دیں، آپ نے لوگوں کو جیلوں میں مارنا شروع کر دیا ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ بے گناہ لوگوں کو جیلوں سے نکالا جائے۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب جیلوں کے باہر بیٹھ جائیں گے، پولیس ہماری حفاظت کیلئے ہے ہم پر ظلم کرنے کیلئے نہیں۔

اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حکومت مذاکرات کا کہتی ہے کرتی نہیں، ملک اچھائی کی طرف جا ہی نہیں سکتا جب تک مذاکرات نہ ہوں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ دیرینہ مؤقف ہے بات مذاکرات پر ہی ختم ہونی ہے۔