لاہور: (دنیا نیوز) ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بہتر سفری سہولیات کا اعلان پسِ پشت ڈال دیا۔
گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی میٹرو بسوں نے بھی جواب دے دیا، میٹرو ٹریک پر چلنے والی نئی بسوں کے ایئر کنڈیشنر خراب ہو گئے۔
8 ستمبر 2021 کو میٹرو ٹریک پر 64 نئی بسیں چلائی گئیں، صرف اڑھائی برس میں ہی ان بسوں کی حالت خستہ ہو گئی۔
ویڈا کمپنی نے میٹرو بس کے ایئر کنڈیشنر بند کر دیئے، میٹرو بس میں روزانہ سفر کرنے والے ڈیڑھ لاکھ مسافروں کو اے سی بسوں کی سہولت اب میسر نہیں۔
ٹریک پر چلنے والی میٹرو بسوں کی تعداد بھی کم کر کے 48 کر دی گئی، بسیں کم ہونے کی وجہ سے میٹرو بس میں مسافروں کا لوڈ بھی بڑھ رہا ہے۔