پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا عدنان قادری نے کہا ہے کہ سابق نگران حکومت نے 15 ماہ میں انتہائی شرمناک اقدامات اٹھائے، محکمہ میں جس کے خلاف بدعنوانی کی شکایات ہے ان کے خلاف کارروائی شروع ہے۔
صوبائی وزیرعدنان قادری نے کہا کہ سابق نگران حکومت نے محکمہ میں ایسے کام کئے جس سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، پشاور کے ایک مہنگے پلازے کو اونے پونے داموں میں فروخت کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق نگران دور میں 71 افراد کو غیر قانونی بھرتی کیا گیا، تمام ملازمین کو برخاست کر دیا ہے، آئمہ کرام کو ماہانہ دیا جانے والا 10 ہزار روپے اعزازیہ جلد بڑھایا جائے گا۔
عدنان قادری نے کہا کہ حجاج کرام کو مشکلات کا سامنا ہے، مرکزی حکومت تعاون نہیں کر رہی۔