کراچی : (دنیانیوز) کراچی واٹر کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات تیز کردیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے اینٹی تھیفٹ سیل کا اہم ریکارڈ طلب کرلیا، اینٹی تھیفٹ سیل کے اخراجات اور کارروائیوں کی تفصیلات دی جائیں، اینٹی کرپشن نے واٹر کارپوریشن کے افسران محمد دلاور ،ظہیر شیخ اور مرزا عبید الرحمان کا پرسنل ریکارڈ بھی مانگ لیا ۔
ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن میں بدعنوانی کی تحقیقات رکوانے کیلئے مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالا جارہا ہے ، واٹر کارپوریشن افسران اینٹی کرپشن میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے، محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں تعاون کیا جارہا ہے۔