اسلام آباد: (دنیانیوز) احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیڈر رانا محمد عرفان احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت 26 جون تک ملتوی کی گئی ہے۔