اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے سرکاری سکول میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث بچوں کو مکھیوں والا کھانا فراہم کر دیا گیا۔
بچوں کو دیئے گئے سالن میں مکھیوں کی بہتات تھی، صبح کے بھوکے بچوں نے سالن میں کیڑے اور مکھیاں دیکھ کر اساتذہ کو شکایت کر دی۔
واضح رہے کہ پرائمری سکول کے طلبہ کے لیے مفت کھانے کا پروگرام اسلام آباد کے سرکاری سکول میں جاری ہے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزارت تعلیم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے 3 ذمہ داروں کو فارغ کر دیا ہے۔