اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دار الحکومت کیلئے 160 میں سے 30 الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچ گئیں۔
کراچی سے 8 بسیں اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر کے چارجنگ پوائنٹ پر پہنچ چکی ہیں، 22 مزید بسیں کل تک اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔
ابتدائی طور پر 30 بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی، ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، G-11 تا سے پمز ہسپتال تک ہوگا۔
پہلے روٹ میں بس G-11 مرکز، G-10 مرکز، G-9 مرکز اور G-8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی پہلا روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔
دوسرا روٹ پمز سے شروع ہوکر بری امام تک ہوگا، دوسرے روٹ میں یہ سروس G-7، G-6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک ایونیو، سرینا ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی۔
یہ سروس صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مستحق طبقات بشمول معذور افراد، طلبہ کو سبسڈی دینے کیلئے طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔