اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کو ڈھونڈ نکالا۔
خاتون کو شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا، وفاقی پولیس نے خاتون کو 4 گھنٹوں میں ہی ٹریس کرلیا، سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں کام کر رہی تھیں، ویتنام سفیر کی اہلیہ اسلام آباد میں چند گھنٹے قبل لاپتہ ہو گئی تھیں۔
خاتون بیوٹی پارلر جانے کا کہہ کر گھر سے نکلی لیکن وہاں بھی نہیں پہنچی تھیں، ویتنام سفیر کی شکایت پر اسلام آباد پولیس نے تلاش شروع کردی تھی۔