سپریم کورٹ ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کیلئے 3 ناموں کی منظوری

Published On 07 June,2024 01:50 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں تین ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کے معاملہ پر تین ناموں کی منظوری دے دی گئی۔

سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کے ناموں کی منظوری دے دی، جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد تینوں ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا اعلان کیا جائے گا۔