کراچی: (دنیا نیوز) عورت مارچ اورآرٹس کونسل میں ہونے والے ڈانس پروگرام کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تحریری حکم نامہ میں کہا گیا وکیل سندھ حکومت نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے 8 مارچ کو ہونے والے عورت مارچ کی اجازت نہیں دی تھی، آئندہ ایسے کسی پروگرام کی اجازت نہیں دی جائے گی جس میں آئین کی خلاف ورزی ہو۔
تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ضلعی انتظامیہ اور سندھ حکومت کے جواب پر درخواست گزار نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، اجازت کے بغیر منعقد ہونے والے عورت مارچ کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کارروائی کیوں نہیں کی؟ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
تحریری حکم نامہ میں مزید کہا گیا اگر ثابت ہو 8 مارچ کو ہونے والا عورت مارچ بغیر اجازت ہوا ہے، افسروں نے روکنے کی کوشش نہیں کی تھی، ضلعی انتظامیہ کے افسروں کی غفلت پائی جائے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
تحریری حکم نامہ میں کہا گیا عدالت نے درخواست گزار کے اطمینان پر درخواست نمٹا دی۔