موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہم سب متحد ہیں : جسٹس منصورعلی شاہ

Published On 08 June,2024 11:53 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہم سب متحد ہیں۔

سپریم کورٹ میں ماحولیاتی کانفرنس کے آغاز پر جسٹس منصور علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ساتھی ججز کو کانفرنس میں خوش آمدید کہتاہوں ،  2022میں پاکستان میں بہت بڑا سیلاب آیا، سیلاب نے ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا اور ملک کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ پاکستان دنیا کا پانچواں ملک ہے جس کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرہ کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں پانی کی قلت بڑھ رہی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خشک سالی ، تباہ کن سیلاب جیسے مسائل کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی خوراک کی قلت کا باعث بن رہی ہے، یہ موسم کی تبدیلی لوگوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ ہے۔