آئندہ 24 گھنٹے شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Published On 10 June,2024 11:11 am

کراچی: (رطابہ عروس) آئندہ 24 گھنٹے شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیت کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔