بھیڑ بکریوں ،گدھوں کی تعداد میں اضافہ، گھوڑے، اونٹ نہ بڑھ سکے

Published On 11 June,2024 07:56 pm

اسلام آباد :(دنیانیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے میں بتایا کہ ملک میں ایک سال کے دوران بکریوں اور بکروں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ اور بھیڑوں کی تعداد میں 40 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

اقتصادی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا، ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی،اسی طرح ایک سال میں اونٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوا۔

اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، ملک میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ گدھے بڑھ گئے، گدھوں کی تعداد 58 سے بڑھ کر 59 لاکھ تک پہنچ گئی، سال 2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی، دو سال میں گدھوں کی تعداد میں دو لاکھ کا اضافہ ہوا۔