جلد فری میڈیکل سہولت دینے جا رہے ہیں، 2 دن میں اعلان کروں گا: کامران

Published On 11 June,2024 09:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جلد فری میڈیکل سہولت دینے جا رہے ہیں، 2 دن میں باضابطہ اعلان کروں گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ "بیل آف ہوپ" لوگوں کے لئے حقیقی اُمید کی کرن بن چکی ہے، چائنیز قونصل جنرل نے بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ کل ایم ڈی کے ای مونس علوی کو بلایا ہے، بتاؤں گا کہ ایسا نہیں ہو سکتا، بچوں کے امتحانات ہو رہے ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتل گرفتار ہوگئے، پولیس ٹیم مبارک کی مستحق ہے۔