آئی ایم ایف کی ایما پر بنائے بجٹ سے عوام کو ریلیف نہیں تکلیف ملی، حافظ نعیم الرحمان

Published On 14 June,2024 09:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہر حکمران جماعت کی یہی پالیسی رہی کہ مڈل کلاس کی کمر توڑو اور اشرافیہ کو بچاؤ، بجٹ عوام کی پریشانیوں اور مصیبتوں میں اضافے کا باعث ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایما پر بنائے گئے بجٹ سے عوام کو ریلیف نہیں تکلیف ملی، مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی 80 روپے لٹر تک پہنچ گئی، تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، حکومت کے پاس ٹیکس نیٹ بڑھانے کا کوئی پلان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار ٹیکس نہیں دیتے، وزیر اعظم جواب دیں جاگیرداروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگا؟ حکمران اشرافیہ دولت لوٹ کر باہر بھیجتے ہیں، دبئی لیکس کی منی ٹریل دی جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے، شیڈول اور لائحہ عمل تشکیل دے دیا، عید کے بعد ماس موبلائزیشن کا آغاز کریں گے۔