کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا، 2 افراد جاں بحق

Published On 16 June,2024 12:42 pm

کرم: (دنیا نیوز) ضلع کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے ایک کار بھی تباہ ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔