شہر قائد سے مزید 5 لاشیں برآمد، مجموعی تعداد 22 ہوگئی

Published On 25 June,2024 07:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر بھر سے مزید 5لاشیں ملی ہیں، تین روزکے دوران ملنے والی لاوارث لاشوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

ترجمان چھیپا کے مطابق لاشیں منگھوپیر، موڑی پور ،اورنگی ، سولجر بازار اور گلشن معمار سے لائی گئیں، تین افراد نشے کے عادی تھے ۔

ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ تین روز کے دوران نامعلوم لاشوں کی تعداد 22 ہوگئی ، 22 لاشوں میں سے اب تک کسی کے ورثا نہیں مل سکے۔