جامشورو: (دنیا نیوز) کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس کوٹری جنکشن کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوٹری جنکشن کے قریب ملت ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، گرمی کی وجہ سے ایکسل ہارڈ ہوگیا جس پر ٹرین کی بوگیوں کے ٹائر رک گئے، حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد کراچی ایکسپریس، گرین لائن، سکھر ایکسپریس کو مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا، دو گھنٹوں میں ٹریک کو بحال کر دیا جائے گا، حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔