کراچی: مختلف مقامات سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

Published On 27 June,2024 05:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی کے مختلف مقامات سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں گھر سے 2 بہنوں کی لاشیں ملی ہیں، دونوں گھر میں اکیلی رہتی تھیں جبکہ ان کی عمریں 60 سال سے زائد ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں، ابتدائی طور پر موت کی وجہ گرمی کی شدت سے معلوم ہوتی ہے، پوسٹمارٹم کے بعد اصل وجہ معلوم ہو گی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے منگھو پیر ندی سے بھی ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، ریسکیو ٹیم نے لاش ہسپتال منتقل کر دی ہے۔