فیصل آباد: پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Published On 26 June,2024 02:44 pm

فیصل آباد: (دنیانیوز) سرگودھا روڈکے علاقہ اسلام نگر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو مارے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق واردات کر کے فرار ہوتے ڈاکو تعاقب کرنے پر بند گلی میں پھنسے اور قریبی گھر کی چھت پر چڑھ گئے، ملزمان نے گھر کی چھت سے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ سے 2مبینہ ڈاکو مارے گئے جبکہ دو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جائے وقوعہ پر پولیس افسران بھاری نفری سمیت موجودہیں جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔