شجاع آباد: ڈرائیور کا چلتی بس میں انتقال، بس درخت سے ٹکرا گئی، مسافر محفوظ

Published On 27 June,2024 06:17 am

شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں چلتی بس کا ڈرائیور چل بسا، بس چلتے چلتے درخت سے ٹکرا گئی، بس میں موجود مسافر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی بس کا ڈرائیور مسافروں کو لے کر اوچ شریف سے لاہور جا رہا تھا کہ شجاع آباد کے علاقے بستی داد انٹرچینج کے قریب اچانک حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے وہ خالق حقیقی سے جا ملا۔

ڈرائیور کے انتقال کی کسی مسافر کو خبر نہ ہوئی اور بس خود ہی چلتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی، بس میں سوار مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم بس کو نقصان پہنچا، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔