راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمرایوب کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے ملاقات کے لیے طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو بطور سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، بانی پی ٹی آئی نے کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کی قراردادوں کی توثیق کر دی۔
عمران خان نے کہا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے کٹھن وقت میں کام کیا، یہ 8 فروری کے ہیرو ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جمعرات کو عمرایوب کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے طلب کیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف سے مذاکرات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کی بھی توثیق کر دی۔