لاہور پولیس کا محرم کے حوالے سے مربوط سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا آغاز

Published On 08 July,2024 10:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے مربوط سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ لاہور میں کیٹیگری اے کی457، کیٹیگری بی کی 2610 اور کیٹگری سی کی 801 مجالس ہوں گی۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں کیٹیگری اے کے17، کیٹیگری بی کے 74 اور کیٹیگری سی کے3 لائسنسی جلوس نکالے جائیں گے، کیٹیگری اے کے87، کیٹیگری بی کے 234 اور کیٹیگری سی کے43 غیر لائسنسی جلوس نکلیں گے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران 11 ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، جلوسوں اور مجالس کی چیکنگ کے لیے سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے روٹس کی سکیورٹی کیمروں سے لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جائے گی، جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی ایس او پیز پرمن و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی کے لیے سرچ اینڈ سویپ آپریشنزکا سلسلہ جاری رکھا جائے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جامع انتظامات کیے جائیں۔