لاہور بورڈ کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

Published On 08 July,2024 06:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایان کاشف نے 1200 میں سے 1190 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، معیز حیدر اور طارق اقبال نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز 9 جولائی بروز منگل صبح 10 بجے میٹرک کے امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کریں گے، طلبہ اپنے نتائج متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ پر یا اپنے موبائل فون کے ذریعے آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔