آذربائیجان کے صدر آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

Published On 11 July,2024 10:34 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 11 اور 12 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔