اسلام آباد :(دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے پاکستان مرحلہ وار آئی ایف آر پی کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سکیورٹی اور دفاع کے حوالے سے تعاون کی پرانی تاریخ ہے، آئی ایف آر پی پاکستانی قوانین پر عملدرآمد کے لیے ہے، یہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ہے ،آئی ایف آر پی کے تحت متعدد ممالک کے غیرقانونی غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ مستقل مشن میں تقرری کا فیصلہ حکومت پاکستان کا ہے، عاصم افتخار احمد کو حکومت نے تمام ذمہ داریاں،اختیارات اور دیگر فوائد ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مرحلہ وار آئی ایف آر پی کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے، آئی ایف آر پی کا پہلا مرحلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھا یہ ضروری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں مقیم غیر قانونی شہریوں کے خلاف کارروائی کیلئے تھا۔