اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں ارکان کو حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ بات چیت پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
اجلاس میں بانی پی ٹی آئی، سابق صدر عارف علوی اور قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کے معاملے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے وفد نے گزشتہ روز حکومتی وفد سے مذاکرات میں مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا تھا، پیپلز پارٹی نے تاحال پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 لگانے کے فیصلے پر جواب نہیں دیا۔