راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے برازیل کی بحریہ کے چیف آف سٹاف کی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ایڈمرل آندرے لوئز سلوا لیما ڈی سانتا کی ملاقات جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی، میری ٹائم سکیورٹی، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مہمان ایڈمرل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، ایڈمرل آندرے لوئز نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔