مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی ہمت، جرات اور ثابت قدمی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، کیپٹن محمد سرور شہید پاک فوج کے نشان حیدر پانے والے پہلے آفیسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے 1948ء میں تلپترا آزادکشمیر میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، کشمیری عوام اور پوری قوم پاک فوج کے عظیم آفیسر کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مادر وطن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے وطن کے بہادر بیٹوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔