کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسمبلی میں اعلان کے مطابق کوئٹہ میں سیاسی جماعتوں، نتظیموں کے احتجاج کیلئے مقام کا تعین کر دیا گیا۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے سیاسی جماعتوں کیلئے ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ کو احتجاج کا مقام مختص کردیا، ڈپٹی کمشنر کے مطابق متعلقہ فورمز سے این او سی کے بعد ہاکی گراؤنڈ کے مقام پر احتجاج کیا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انتظامیہ کو سیاسی جماعتوں کیلئے احتجاج کی جگہ کا تعین کرنے کا حکم دیا تھا۔