لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس میں درج مقدمات کی تفصیلات کے لئے درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ جمعرات کو سماعت کرے گا، عمران خان نے سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تمام مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہائی کے قریب تھے نیب نے دوبارہ گرفتار کر لیا، لاہور ہائیکورٹ درج تمام مقدمات، انکوائریَز، نظر بندی کے احکامات طلب کرے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ متعلقہ عدالت سے رجوع سے پہلے کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم دے۔