کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا۔
اجلاس میں جرمنی میں پاکستان کے قونصل خانے پر پتھراؤ اور سبز ہلا لی پر چم کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی جائے گی۔
واشک میں تنگ زوراتی ڈیم تعمیر کرنے اور ٹراما سینٹر کو کوئٹہ شہر سے باہر منتقل کرنے اور اسے وسعت دینے سے متعلق بھی قرار داد پیش کی جائیگی۔
اجلاس میں محکمہ لائیو سٹاک سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔