خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی

خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی

اعلامیے کے مطابق صوبائی کابینہ کا اجلاس اب 6 اگست کو منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے، اجلاس میں وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ کابینہ اجلاس پہلے یکم اگست اور پھر 2 اگست کو طلب کیا تھا، یکم اور 2 اگست کو طلب کئے گئے اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے۔