سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 2 بچیاں جاں بحق

Published On 07 August,2024 11:04 pm

قلعہ عبداللہ: (دنیا نیوز) گلستان کےعلاقے کلی ملک دین محمد میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائع لیویز فورس کے مطابق دونوں بچیاں میدان میں کھیل رہی تھیں، علاقے کے لوگوں اور لیویز فورس کے اہلکاروں نے بچیوں کی لاشیں نکالیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے گوٹھ یوسف پیروزانی میں 2 بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔