اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی چارٹر آف ڈیموکریسی اور چارٹر آف اکانومی کرے، جمہوریت میں معاملات بہترکرنے کا یہی راستہ ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صبح سات بجے ملاقات کسی کے کرانے سے ہی ہوسکتی ہے، ہم اس صورتحال سے بالکل پریشان نہیں ہیں، علی امین گنڈا پور بڑھکیں مارتے ہیں، امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، یہ رنگ بازی، ڈرامہ بازی کے بجائےسیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کو نومئی واقعات کی صدق دل سے معافی مانگنی چاہئے، یہ پہلے سیاسی رویہ اپنائیں، بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی۔
سینئر رہنما ن لیگ نے کہا کہ اگلے ہفتے دوبارہ ملاقات ہوگی، اکثر معاملات حل کر لئے گئے ہیں، کابینہ میں شمولیت سے متعلق آج کوئی بات نہیں ہوئی۔