سندھ حکومت نےانسداد منشیات کا نیا مسودہ قانون تیار کرلیا

Published On 23 August,2024 04:59 pm

کراچی :(دنیا نیوز) سندھ حکومت نےانسداد منشیات کا نیا مسودہ قانون تیار کرلیا۔

سندھ کابینہ ذرائع کے مطابق سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کےڈرافٹ کو مجوزہ مسودہ قانون سندھ اسمبلی کےجاری سیشن میں منظوری کےلیے پیش کیاجائےگا، منشیات کی تیاری ،کاشت،فروخت استعمال کےکیسز خصوصی عدالتوں میں چلائےجائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سینتھٹک ڈرگز کےاستعمال پر سزا 7سے14 سال ہوگی جبکہ نشہ آور اشیاء کی کاشت پر 7سال سزا ہوگی، کوکین، ہیروئن، آئس کی 1کلو سےزائدمقدار برآمد ہونےپر کیپٹل پنشمنٹ کی سزا ہوگی۔

سندھ کابینہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نشہ آور اشیا فروخت ،استعمال کرنےوالی جگہ ضبط کی جائےگی، ڈی جی ایکسائز سندھ کی سربراہی میں فورس کو مقدمات کےاندراج کا اختیار ہوگا۔