حضرت داتا گنج بخشؒ کے 981 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

Published On 24 August,2024 11:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) مخدوم الاولیا سیدنا حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 981 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مزار شریف پر رسم چادر پوشی سے کیا، اس موقع پر درودوسلام کے نذرانوں سے فضا معطر ہوگئی، تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، صوبائی وزیر بلال یاسین سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

دوسری جانب محکمہ اوقاف پنجاب نے تین روزہ تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار نے کہا کہ جامعہ مسجد داتا دربار میں روحانی اجتماعات میں معروف علماء کرام خطاب کریں گے جبکہ محفل سماع عرس کے دوسرے اور تیسرے روز تک جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لنگر اور سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے، سکیورٹی کیلئے چار ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔