جمرود : ضمنی بلدیاتی انتخابات کے مانیٹرنگ افسران کی تربیت کا عمل مکمل

جمرود : ضمنی بلدیاتی انتخابات کے مانیٹرنگ افسران کی تربیت کا عمل مکمل

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے ایک ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور دو مانیٹرنگ افسران کی تربیت 29 اگست کو مکمل ہوئی، الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں افسران کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے 26 سے 29 اگست تک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گریڈ 17، 18 اور19 کے 80 افسران نے سیکرٹریٹ کی ہدایات پر تربیت حاصل کی، کمیشن کا یہ اقدام عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔