روجھان: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

Published On 10 September,2024 05:17 pm

روجھان: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ روجھان میں انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ماں بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔