لاہور:(دنیا نیوز ) پاکستان ریلویز کے پاس ٹرین آپریشنز کیلئے فیول کی کوئی کمی نہیں ہے۔
ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی کے ڈپو میں ریلوے کے پاس ایک ماہ کے فیول ذخائر موجود ہیں، لاہور اور کراچی کے ڈپو ریلوے کی 62 فیصد ضرورت پوری کرتے ہیں، دیگر ڈویژنز میں بھی وافر فیول موجود ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اب پاکستان ریلویز پہلے کی طرح فیول خرید کر نہیں رکھتا، ریلوے کے پاس بجٹ بھی دستیاب ہے اور فیول بھی ریلوے کے سٹوریج ٹینک ہمیشہ بھرے رہتے ہیں۔
ریلوے ترجمان نے مزید بتایا کہ فیول کی فراہمی پر دو قومی اداروں ریلوے اور پی ایس او کا معاہدہ ہے، پاکستان ریلویز کو فیول کی بلا تعطل فراہمی پی ایس او کے ذمے ہے ۔