روہڑی: سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں، ٹرین سروس معطل

Published On 13 September,2024 08:46 am

روہڑی: (دنیا نیوز) روہڑی ریلوے سٹیشن کے قریب سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق روہڑی کے قریب سر سید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار سر سید ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی، متاثرہ ٹریک کی جلد بحالی کیلئے ریسکیو آپریشن شرع کردیا گیا ہے۔