فیریئر ہال کراچی سے پینٹگز غائب، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

Published On 16 September,2024 01:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر ذوالفقار علی شاہ نے فیریئر ہال سے پینٹگز کے غائب ہونے سے متعلق تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ 2 رکنی کمیٹی معاملے پر تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان آرٹسٹ کی پینٹنگز غائب ہونے سے متعلق سوشل میڈیا سے معلوم ہوا، واقعہ کی حقیقت سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

ذوالفقار علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کی غفلت یا کوتاہی ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔