اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کیس 18 ستمبر سماعت کے لیے مقرر کردیا، بیرسٹر گوہر علی خان اور رؤف حسن کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔
الیکشن کمیشن نے سماعت پر تحریک انصاف سے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں دلائل طلب کرلیے۔