پشاور: (دنیا نیوز) صدر پی ٹی آئی پشاور عرفان سلیم نے اپوزیشن اراکین کو سٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو خط لکھ دیا۔
عرفان سلیم نے خط میں لکھا کہ اپوزیشن ممبران کو سٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے پر مایوسی ہوئی، فارم 47 کے ایم پی ایز کو چیئرمین مقرر کرنا بانی پی ٹی آئی کے نظریئے کے خلاف ہے۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ کمیٹی کا چیئرمین مقررکرنے سے معلوم ہوتا ہے ہم نے انہیں تسلیم کرلیا، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر اپوزیشن ممبران اسمبلی تک پہنچے ہیں، آپ اپنا فیصلہ واپس لیکر جاری اعلامیہ واپس لیں۔