راولپنڈی : زیرتعمیر مکان کی دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق

Published On 22 September,2024 06:16 pm

راولپنڈی(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں زیرتعمیر مکان کی دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

واقعہ مدینہ کالونی گرجا روڈ پر پیش آیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی اور ملبے تلے خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو نکالا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ مرنے والی خاتون کی لاش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں خاتون کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔