پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات اٹھاتے ہوئے 15 ارب روپے کی لاگت سے احساس منصوبوں پر کام شروع کر دیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے احساس روزگار، احساس ہنر، احساس نوجوان روزگار و دیگر منصوبوں کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پرائیویٹ شعبے میں ملازمت کے وسیع مواقع پیدا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ احساس نوجوان روزگار سکیم کے تحت 1 کروڑ روپے تک قرضے فراہم کئے جائیں گے، نیا کاروبار شروع کرنے یا کاروبار کی توسیع کیلئے 2 لاکھ روپے کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا، احساس ہنر پروگرام میں نوجوانوں کو 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ بلاسود قرضوں سے صوبے کے نوجوان چھوٹے کاروبار شروع کر سکیں گے۔