دینہ: (دنیا نیوز) ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 10 افراد کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دینہ کے نواحی علاقے ڈھوک شیریاں میں مضر صحت کھانا کھانے پر ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ڈی ایچ کیو سوہاوہ منتقل کردیا گیا ، متاثرین میں 4 مرد، 4 خواتین اور 2 کم عمر لڑکا ،لڑکی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع نےبتایا ہے کہ 2 روز کے دوران اسی خاندان میں یہ دوسرا واقعہ ہے، دو روز قبل اسی گھر میں کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 6 بچوں کی حالت بگڑ گئی تھی۔
اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ دینہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی سیمپلنگ کی جارہی ہے فی الحال کچھ نہیں بتاسکتے۔